ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں، ایس ایس پی سہارنپور کی ہدایت پر پورے ضلع میں پولیس موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرنے کے لئے مہم چلارہی ہے۔
بدھ کے روز دیوبند پولیس نے تین موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نصف درجن موٹر سائیکلز جبکہ چار موٹر سائیکلز کے الگ الگ پارٹز برآمد کیے ہیں۔
دیوبند کے سی او درگا پرساد تیواری اور کوتوالی انچارج یوگیش شرما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ایس ایس پی اور ایس پی دیہات کی ہدایت کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے مہم شروع کی گئی ہے۔ اسی سلسلہ میں بدھ کےروز پولیس مخبر کی اطلاع پر علاقہ میں چھاپہ ماری کی اور گرفتاریاں کی۔ پولیس نے علی پور کے رہنے والا سشیل کمار ،اترکھنڈ دھرم پور کے رہنے والے وشال اور شاہ پور کے رہنے والے محفوظ کو گرفتار کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:Railway Officer Arrested: رشوت کے الزام میں ریلوے افسر گرفتار
سی او کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے پولیس کو چوری کی آٹھ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ گرفتار کیے گئے ملزمان نے ان موٹر سائیکلوں کو الگ الگ جگہوں سے چور ی کیا تھا۔
تھانہ انچارج نے بتایاکہ گرفتار کئے گئے سشیل کمار اور وشال موٹر سائیکلیں چوری کرکے انہیں محفوظ نامی شخص کو فروخت کیا کرتے تھے اور ان کے عوض انہیں چھ سے آٹھ ہزار روپیے تک ملتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں چوری کی دفعات میں جیل بھیج دیاہے۔