ETV Bharat / state

شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو ضمانت

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 8:45 PM IST

شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو رائے بریلی سی جے ایم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ تبریز پر خود پر گولی چلوانے کا الزام ہے۔

شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو ضمانت
شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو ضمانت

شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو جمعرات کے روز سی جے ایم عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ تبریز کو رائے بریلی پولیس نے بدھ کے روز لکھنؤ سے گرفتار کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق تبریز نے جائیداد کے معاملے میں خود پر فائر کرکے اپنے چچا کو پھنسانے کی سازش رچی تھی۔ اس معاملے میں تبریز کے چچا اور بھائیوں کو نامزد کیا تھا۔ اس معاملے کے انکشاف کے بعد عدالت کی جانب سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 28 جون کو کچھ موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے رائے بریلی میں منور رانا کے بیٹے تبریز رانا پر حملہ کیا تھا۔ تبریز کی گاڑی پر گولیاں چلائی تھی۔ اس کے بعد ملزمین موقع سے فرار ہوگئے۔

اس معاملے میں تبریز نے اپنے چچا اسماعیل رانا، رافع رانا، شکیل رانا، جمیل رانا اور چچازاد بھائی یاسر رانا کے خلاف کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی رائے بریلی پولیس نے اس پورے معاملے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ تبریز تیلوئی سے الیکشن لڑنا چاہتا تھا۔ جس کے لیے وہ خاندانی جائیداد کو غلط طریقے فروخت کرکے پیسہ جمع کر رہا تھا، اس تعلق سے جب چچا نے قانونی کارروائی شروع کی تو تبریز رانا فرار ہوگیا تب سے وہ مفرور تھا۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے 4 ملزمین کو گرفتار کیا، ان سے پوچھ گچھ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کیس فرضی پایا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے تبریز کی تلاش تیز کردی، لیکن تبریز پولیس کو چکمہ دیتے رہا۔

اس دوران بدھ کو رائے بریلی پولیس نے سرولانس ٹیم کے ساتھ مل کر تبریز کو لکھنؤ سے گرفتار کرلیا۔ اور اسے رات میں ہی عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔

جمعرات کو پیشی کے دوران رانا کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں ضمانت دی جائے۔ اس پر غور کرتے ہوئے جج نے تبریز کی ضمانت کی درخواست 20، 20 ہزار روپے کی دو مچلکو پر منظور کرلی۔ امید ہے کہ وہ آج رہا ہو جائے گا۔

وہیں رائے بریلی بار کونسل کے صدر سریندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ تبریز رانا پر سیکشن 211 آئی پی سی اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں 211 قابل ضمانت سیکشن ہے۔ اسی بنیاد پر تبریز کو ضمانت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.