ماجد گنج علاقے میں واقع دو منزلہ مکان کی چھت سے اچانک لوہے کی ریلنگ روڈ پر تین راہگیروں کے اوپر اچانک گر گئی، جس میں سبھاش نامی ایک بوڑھا شخص علاج کے دوران دم توڑ گیا جبکہ گورو نامی دوسرا شخص شید زخمی بتایا جارہا ہے اور تیسے شخص نے کندھے پر معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اچانک اور تکلیف دہ موت کے بعد متوفی کے اہلخانہ کافی صدمے میں ہیں۔
تاہم پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ مکان کی چھت سے اچانک بھاری ریلنگ کیسے گرگئی اور یہ وہاں کیوں رکھی گئی تھی؟