نوئیڈا: متھیلیش بھاٹی مسلسل سچن اور سیما پر بیانات دے رہی ہیں۔ سچن مینا کو لپو اور جھنگور کہے جانے کے بعد گریٹر نوئیڈا کے دو گاؤں اور سماج کے درمیان تناؤ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ سچن اور سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے ربوپورہ کوتوالی علاقے کے مینا گاؤں میں رہنے والی متھیلیش بھاٹی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔ متھیلیش بھاٹی نے اس معاملے کو لے کر پریس کانفرنس کی۔ اس میں انہوں نے دکھایا کی انہیں وکلاء اور ہندو تنظیموں کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ان کے ساتھ وکیلوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن کا کہنا ہے کہ وہ بغیر کسی معاوضے کے متھلیش کا کیس لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
متھیلیش نے کہا کہ میں نے کسی کی توہین نہیں کی ہے۔ میں نے کہا جو منہ میں آیا۔ یہاں لپو اور جھنگور کے الفاظ عام فہم زبان میں اندھا دھند استعمال ہوتے ہیں۔ اگر کوئی بہت دبلا پتلا بچہ ہے تو ہم اسے یہ چیز کہتے ہیں۔ میڈیا والوں نے اسے بڑا ایشو بنا لیا ہے۔ مجھ پر باڈی شیمنگ کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ باڈی شیمنگ کیا ہوتی ہے۔ متھلیش بھاٹی نے کہا کہ قانونی جواب قانونی طریقے سے دیا جائے گا۔ میرا مطلب کچھ غلط کہنا نہیں تھا۔ گاؤں کی زبان میں میں لپو اور جھنگور بولتے ہیں۔ وہ ہمیں ہتک عزت کا نوٹس دے رہے ہیں، سیما پاکستان سے غیر قانونی طور پر آئی تھی، ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Junior Doctors Protest اے ایم یو کےچار سو جونیئر ڈاکٹرز ہڑتال پر
متھلیش بھاٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم 35 برادریوں کے ساتھ جاتے ہیں، باہر سے لوگ دو ذاتوں کے درمیان لڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ لیگل نوٹس سے ڈرنے والے نہیں، نوٹس کا جواب دیں گے۔بہرحال سیما اور سچین کو لے کر وکیل بھی دو دھڑے میں بٹ گئے ہیں ایک دھڑا سیما حیدر کی حمایت کر رہا ہے تو دوسرا میٹھیلیس کے ساتھ کھڑا ہے۔