ETV Bharat / state

متھرا میں کاروباری کی موت پر کشیدگی - متھرا

ریاست اترپردیش میں متھرا کے چوک علاقہ میں تقریباً ایک ہفتہ قبل دو فرقوں کے نوجوانوں کے درمیان مار پیٹ کے واقعہ میں زخمی کاروباری کی موت ہوگئی۔

متھرا میں کاروباری کی موت پر کشیدگی
author img

By

Published : May 26, 2019, 11:18 PM IST

جس کے بعد کاروباریوں اور مقامی لوگوں نے چوک بازار میں کاروباری کی لاش رکھ کر جام لگا دیا اور جم کر نعرے بازی کی۔

اطلاع ملنے پر پولیس دستہ جائے واقعہ پر پہنچا۔ ایس ایس پی ستیارتھ انیردھ کے سمجھانے اور قصورواروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی یقین دہانی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جا سکا۔

ایس ایس پی پنکج نے بتایا کہ 'صورتحال پور ی طرح کنٹرول میں ہے لیکن معاملہ دو فرقوں سے وابستہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں اور دیگر حصوں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے اور انہیں جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔'

پولیس ذرائع نے بتایا کہ '18مئی کی شام کو کاروباری نتھو یادو کی لسی کی دکان پر جب اس کے دو بیٹے بھرت اور پنکج بیٹھے تو وہاں آکر آٹھ دس لڑکوں نے لسی پی اور پیسے مانگنے پر مبینہ طور پر مار پیٹ کی۔ یہی نہیں بعد میں وہ تقریباً ڈیڑھ درجن لوگوں کے ساتھ آئے اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور دکان کو بھی نقصان پہنچایا نیز دکان میں رکھے دکاندار کے پیسے لے کر فرار ہو گئے۔'

پولیس نے دونوں بھائیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا تھا لیکن اگلے روز ڈاکٹروں نے انہیں چھٹی دے دی تھی۔ 20 مئی کو بھرت کی حالت خراب ہونے پر اسے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے اسے اگلے روز چھٹی دے دی گئی۔ 24 مئی کو بھرت کی حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے علاج کے لیے آگرہ لے جایا گیا جہاں آج اس کی موت ہو گئی۔

اس معاملہ میں دو نامزد اور پندرہ بیس دیگر افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ ملزمین کو گرفتار کرنے کے مطالبہ پر کاروباریوں نے مظاہرہ کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.