ETV Bharat / state

پنشن اکاؤنٹ میں 13 سو کروڑ سے زیادہ ڈالے گئے - 1300 crore was deposited in the pension account

یوگی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مہلک وبا کوروناوائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر 8671781 لوگوں کے کھاتوں میں پیسے ڈالے گئے ہیں۔

یوگی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مہلک وبا کوروناوائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر 8671781 لوگوں کے کھاتوں میں پیسے ڈالے گئے ہیں

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 8:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کووڈ-19 کے پیش نظر بڑھاپا، بے سہارا، معذور اور کوڑھ پنشن کی قسط اور'پردھان منتری غریب کلیان یوجنا' سکیم کے تحت اضافی امدادی رقم کے طور پر 8671781 مستفیدین کے کھاتوں میں 1301.84 کروڑ روپے آن لائن ٹرانسفر کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پوری دنیا آج عالمی وبا کووڈ۔19 سے لڑرہی ہے اور اسے روکنا ہمارے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ تمام لوگ بیدار ہوں، کبھی بھیڑ اکٹھا نہ ہونے پائے۔

انہوں نے کہا کہ احتیاط ہی اس مرض سے بچاؤ کا سب کاگر طریقہ ہے، تمام لوگ ماسک اور گمچھے کا استعمال کریں اور وقتاً فوقتاً ہاتھ دھوتے رہیں۔

یوگی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مہلک وبا کوروناوائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر 8671781 لوگوں کے کھاتوں میں پیسے ڈالے گئے ہیں
یوگی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مہلک وبا کوروناوائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر 8671781 لوگوں کے کھاتوں میں پیسے ڈالے گئے ہیں

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گاؤں، غریبوں اور کسانوں کے مفادات کو پیش نطر رکھتے ہوئے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے، جس کے نتیجے میں آج لوگوں کو استحصال سے آزادی ملی ہے، اور ہر مسفید کے کھاتے میں ڈی بی ٹی کے ذریعے رقم بھیجی جا رہی ہے۔

انہوں نے تمام مستفیدین سے رقم نکالنے کے لیےکامن سروس سینٹر یا بینکنگ کرسپو ڈنڈنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی اپیل کی، تاکہ بینکز میں بھیڑ جمع نہ ہو جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے تین کروڑ 56 لاکھ جن دھن کھاتوں میں 500، 500 روپے کی رقم، دو کروڑ چار لاکھ کسانوں کو پردھان منتری کسان سمان ندھی کے تحت 2000، 2000 روپے اور ایک کروڑ 54 لاکھ اجولا یوجنا کے تحت مفت گیس سلنڈر دستیاب کرائے گئے ۔

مسٹر یوگی نے کہا کہ 18 کروڑ غریبوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے بھی کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جون سے چھٹی بار ریاستی حکومت غریبوں کو راشن فراہم کررہی ہے۔ اب تک 33 لاکھ مزدوروں کو ایک ہزار روپے کا الاؤنس اور راشن کٹ فراہم کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.