ETV Bharat / state

'اقلیتی افسران مدارس کے اساتذہ کا استحصال بند کریں' - ٹیچر ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اتر پردیش

ٹیچر ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اتر پردیش کے جنرل سیکرٹری مولانا دیوان صاحب زماں نے کہا کہ اعظم گڑھ اور مئو ضلع کے اقلیتی محکمہ کے افسران نے کئی مدارس سے کہا ہے کہ اگر دو دن میں 'مانوسمپدا پورٹل' پر تفصیلات درج نہیں کی گئیں تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور مدرسہ کی گرانٹ کو رد کرنے کی سفارش کر دی جائے گی۔

'اقلیتی افسران مدارس کے اساتذہ کا استحصال بند کریں'

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 9:47 PM IST

ٹیچر ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اتر پردیش کے جنرل سیکرٹری مولانا دیوان صاحب زماں نے اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ کی سیکریٹری کے نام ایک مکتوب لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ مانوسمپدا پورٹل پر مدارس کے اساتذہ کے دستاویزات کی تفصیلات درج کرانے کے بہانے ہیں، ضلع اقلیتی افسران مدارس کے اساتذہ کا استحصال کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔

'اقلیتی افسران مدارس کے اساتذہ کا استحصال بند کریں'

انہوں نے کہا کہ اعظم گڑھ اور مئو ضلع کے اقلیتی محکمہ کے افسران نے کئی مدارس کو یہ بھی کہا کہ اگر دو دن میں 'مانوسمپدا پورٹل' پر تفصیلات درج نہیں ہوتے ہیں تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور مدرسہ کی گرانٹ کو رد کرنے کی سفارش کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہمیں سخت اعتراض ہے کہ 18 جنوری تک جب پورٹل پر وہ آپشن ہی موجود نہیں تھے، جو مدارس کے اساتذہ کی تفصیلات درج کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ تو کیسے تفصیلات درج کرایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہم نے 20 فروری تک وقت طلب کیا ہے، امید ہے کہ اعلی افسران سنجیدگی سے غور کریں گے۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے اساتذہ کسی بھی قسم کی کوئی تفصیلات نہیں چھپانا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ مدرسہ ہورٹل پر اپنی تفصیلات درج کرا چکے ہیں اور مانو سمپدا پورٹل پر بھی درج کرنے میں ہمہ تن مصروف ہیں لیکن وقت کی تنگی کی وجہ سے یہ کام کام بہت تیزی سے نہیں ہو پا رہا ہے لہذا وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹرلسٹ میں روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے نام ہونے کا ثبوت نہیں: چیف الیکشن کمشنر

انہوں نے کہا کہ بنارس کے اقلیتی افسر رمیش چندر بد عنوانی کے معاملے میں ملوث ہیں انٹی کرپشن ٹیم نے ان کے خلاف چارج شیٹ بھی تیار کیا ہے لیکن وہ چارج شیٹ ابھی عدالت میں داخل نہیں ہوئی ہے، جس کو لیکر بدلے کی نیت سے مدارس کے اساتذہ کی تنخواہیں وقت پر جاری نہیں کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.