ETV Bharat / state

Minister Suresh Kumar Khanna in Noida: گئوشالہ میں بدانتظامی دیکھ کر برہم ہوئے کابینی وزیر

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 4:13 PM IST

نوئیڈا کے ایک گئو شالے میں لاپرواہی کی وجہ سے گائے کے مرنے کی شکایت پر معائنہ کرنے آئے وزیر کو گئو شالہ میں خامیاں ہی خامیاں نظر آئیں۔ انہوں نے ذمہ داروں کی سرزنش کی اور انہیں سدھرنے کی ہدایت کی۔ Minister Suresh Kumar Khanna Reprimanded

minister suresh kumar khanna reprimanded for flaws in gaushala of noida
گئوشالہ میں بدانتظامی دیکھ کر برہم ہوئے کابینی وزیر

نوئیڈا: اتر پردیش کے وزیر خزانہ سریش کمار کھنہ سیکٹر 136 نانگلی واجد پور گائوں میں واقع گئو شالہ کا معائنہ کرنے پہنچے جہاں گایوں کو سوکھی گھاس کھلانے پر وزیر لال پیلے ہو گئے Minister Suresh Kumar Khanna Reprimanded۔ وزیر سریش کھنہ نے ویٹرنری آفیسر وریندر سریواستو کے علاوہ نوئیڈا اتھارٹی کے عہدیداروں کی سرزنش کی اور انہیں سبز چارے کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

معائنہ کے دوران باڑے میں سبز چارہ کی جگہ سوکھی گھاس دیکھ کر کابینہ وزیر برہم ہوگئے۔ انہوں نے ایم پی ڈاکٹر مہیش شرما، جیور سے ایم ایل اے دھیریندر ٹھاکر، دادری کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کے سامنے افسران کی سرزنش کی۔ نظام میں بہتری نہ آنے پر سخت ایکشن لینے کی بھی بات کی۔ گئو شالہ میں بدنظمی کا حال یہ دیکھنے کو ملا کہ معائنہ کے دوران افسران گاؤں کو دیے جانے والے چارے کا حساب کتاب موقع پر پیش نہیں کر سکے۔

گئو شالے میں لاپرواہی سے گائے کے مرنے کی شکایت پر معائنہ کے لیے آئے وزیر کو گئو شالہ میں خامیاں ہی خامیاں نظر آئیں۔ انہوں نے ذمہ داروں کی سرزنش کی اور انہیں سدھرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جس ٹھیکیدار نے بھوسا دیا اس کی ادائیگی روک کر اس کی نشاندہی کی جائے۔ اس کے ساتھ نظام سے متعلق افسران کی فہرست مانگی گئی۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہاکہ اگر جلد بہتری نہ آئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

غور طلب ہے کہ سرکاری سطح پر گئو شالاوں کے خستہ حالی، بدحالی اور لاپرواہی کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔ سب سے پہلے انہوں نے بھوسے کی خریداری کے ساتھ مویشیوں کے رجسٹر اور ملازمین کے رجسٹر کو چیک کیا۔ کھلے میں بھوسے کا ڈھیر پڑا دیکھ کر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور افسر کو پھٹکار لگائی۔ انہوں نے گاؤں کا مناسب علاج کرانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.