لکھنؤ شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے تمام مسلمان بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے شب برأ ت کے موقع پر گھروں میں ہی عبادات میں مشغول رہے۔
مولانا خالد نے کہا کہ علماء کرام نے اپیل کی تھی کہ سبھی مسلمان جمعہ کے دن بھی مساجد میں نہ جا کر گھر میں نماز ظہر ادا کریں۔
ہمیں خوشی ہے کہ سبھی لوگ اس پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے ذمے داری سے ہم مضبوطی کے ساتھ اس وبا کا مقابلہ کر سکیں گے۔
خالد رشید نے کہا کہ جن مسلمانوں نے آج روزہ رکھا ہے وہ گھر سے ہی کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اللہ رب العزت سے دعا کریں تاکہ سبھی اس وبا سے محفوظ رہ سکیں۔
مولانا خالد رشید کا بیان ایسے موقع پر آیا جب سماج کے کچھ لوگ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی ذمے داری تبلیغی جماعت پر ڈال رہیں ہیں۔