اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں مختلف اداروں کے لوگ اور سماجی کارکنان نے ان حملوں میں ہلاک ہوئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سماجی کارکن طاہرہ حسن نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ایک دردناک واقعہ تھا سبھی ملکوں کو ایک ہو کر ان شر پسند عناصر کا خاتمہ کرنا ہوگا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اس حملے کو کسی مذہب سے جوڑ کر دیکھتے ہیں، اُنہیں سمجھنا چاہیے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا'۔