ملک کے پہلے صدرجمہوریہ راجندر پرساد کی پیدائش کے روز کو وکیل ایڈووکیٹ ڈے مناتے ہیں، آج اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں وکیلوں نے کچہری میں ڈاکٹر راجندر پرساد کی مورتی پر پھول ڈال کر ایڈووکیٹ ڈے منایا ہے.
کچہری کیمپس میں وکیل گھر کے اندر آج تمام وکیلوں نے ملک کے پہلے پریسیڈنٹ ڈاکٹر راجندر پرساد کی تصویر پر پھول ڈال کر ایڈووکیٹ ڈے منایا ہے. اس موقع پر تمام وکیلوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کی جس طرح وکیل کے ساتھ زيادتی ہو رہی ہے.
اس پر حکومت کو سنجیدگی سے گور فرمانا چاہیے۔
ای ٹیوی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ شیلئش پانڈے نے ایڈوکیٹ ڈے پر مبارکباد دی اور اپنا درد بیاں کیا وہی حکومت کی کاروائی پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔