ETV Bharat / state

جونپور: عصمت کے مجرم ڈاکٹر کو 10سال کی قید

اترپردیش کے ضلع جونپور کی ایک عدالت نے علاج کرانے کلینک پر آئی لڑکی کا اغوا کرکے عصمت دری کے ملزم ڈاکٹر کو جمعرات کو 10سال کی قید اور 55 ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے جرمانے کی آدھی رقم متاثرہ کو دینے کی ہدایت دی ہے۔

Jaunpur: Rape doctor sentenced to 10 years
جونپور: عصمت کے مجرم ڈاکٹر کو 10سال کی قید
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 5:20 PM IST

استغاثہ کے مطابق جونپور کے میرگنج علاقے میں ایک شخص نے 29 اکتوبر 2016 کو تھانے میں عرضی دی تھی کہ آٹھویں میں پڑھنے والی اس کی بیٹی طبیعت خراب ہونے پر 23 اکتوبر کی شام ڈاکٹر منوج کمار کی کلینک میں دوالینے گئی تھی۔کافی دیر تک وہ نہیں لوٹی تو گھروالے اس کی تلاش میں پہنچے تو کلینک بند تھی۔

کافی تلاش کے بعد بھی بیٹی کا کہیں کوئی پتہ نہیں چلا۔ بعد میں بیٹی پریاگ راج اسٹیشن پر پائی گئی۔ گھر لوٹ کر اس نے بتایا کہ ڈاکٹر اسے بہلا پھسلا کر گھر لے گیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ وہاں سے اسے پانچ۔چھ دنوں تک مختلف مقامات پر لے کر گیا۔ پھر پریاگ راج اسٹیشن پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

تحریر کی بنیاد پر کیس درج کر پولیس نے چارج شیٹ عدالت کے سامنے پیش کر دی تھی۔ ضلع اسپیشل جج پاکسو ایکٹ (اول) روی یادو نے سماعت کے بعد جمعرات کو ملزم ڈاکٹر کو قصوروار قرار دیتے ہوئے دس سال کی قید اور 55 ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.