ETV Bharat / state

نوئیڈا: غیر قانونی چلنے والے جے سی بی مشین اور ٹرک ضبط

نوئیڈا شہر میں غیر قانونی طریقے سے چلنے والے اسٹون کریشر، جے سی بی مشین اور ٹرک کے خلاف نوئیڈا کمیشنریٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سبھی کو ضبط کرلیا ہے۔

illegal jcb machine and truck seized in noida uttar pradesh
نوئیڈا میں غیر قانونی چلنے والے جے سی بی مشین اور ٹرک ضبط
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 7:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم نے 13 غیر قانونی کریشر مشینیں، 10 ڈمپرز، چار ہائیوا اور 2 ٹرک کے علاوہ ایک جے سی بی مشین اور دو جنریٹر بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

نوئیڈا میں غیر قانونی چلنے والے جے سی بی مشین اور ٹرک ضبط

ضلع گوتم بدھ نگر کے کوتوالی سیکٹر 39 کے ایس ایچ او آزاد سنگھ تومر کے مطابق، سیکٹر 94 میں شمشان گھاٹ کے قریب کچھ لوگ غیر قانونی طریقے سے این جی ٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوکھلا بیراج چوکی علاقہ میں اسٹون کریشر چلا رہے تھے۔ اس دوران پولیس اور انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے چھاپے مارے۔

illegal jcb machine and truck seized in noida uttar pradesh
نوئیڈا میں غیر قانونی چلنے والے جے سی بی مشین اور ٹرک ضبط

کوتوالی انچارج آزاد سنگھ تومر کا مزید کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے میں جرمانہ کی کارروائی کی گئی ہے۔ مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ برآمد شدہ سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.