ETV Bharat / state

مرادآباد: دسویں و انٹرمیڈیٹ میں کامیاب طلبہ پُرجوش

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 9:56 AM IST

سی بی ایس سی اور اترپردیش بورڈ کی دسویں و انٹرمیڑیٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد طلبا اور طالبات میں خوشی کا ماحول ہے۔ طلبا اور طالبات ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

مرادآباد: دسویں و انٹرمیڈیٹ کے طلباء میں خوشی

گذشتہ دنوں سی بی ایس سی اور اترپردیش بورڈ کی جانب سے دسویں اور انٹرمیڑیٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد سے طلباء اور طالبات میں خوشی کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ اچھے نمبرات سے پاس ہوئے طلبا اور طالبات میں ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
سی بی ایس سی بورڈ میں اچھے نمبرات سے پاس ہوئی انٹرمیڈیٹ کی طالبہ محوش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے انٹر میڈیٹ میں 90 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں اور وہ آگے چل کر ایک ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں، تاکہ وہ ملک کی خدمت کرسکیں۔
ویڈیو

مزید پڑھیں:

مرادآباد: اے ایم یو کو اقلیتی درجہ دیے جانے کا مطالبہ

وہیں، دوسرے طالب علم نے بتایا کہ آن لائن کلاسز کے باوجود بھی ہم طلبا نے اچھے نمبرات حاصل کیے ہیں، جبکہ آن لائن کلاسز میں مختلف طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ کبھی نیٹ ختم ہوجاتا تھا تو کبھی ٹیچر کی آواز نہیں آتی تھی۔ لیکن ہم طلبا نے ٹیچر کی گائیڈ لائن میں دل لگاکر سیلف اسٹڈی کیا جس کے نتائج سامنے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.