میرٹھ کے تھانا کوتوالی علاقے میں بڑھانا گیٹ چوکی کے قریب خالی پلاٹ میں ایک نوجوان کی جلی ہوئی لاش ملنے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانہ منتقل کیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔
میرٹھ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صرف 4 گھنٹوں کے اندر کیس کا انکشاف کردیا اور اس سنسنی خیز قتل کی واردات میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کیس میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق اشرف نام کے شخص کو اسی کے دو دوستوں بلال اور شانو نے قتل کیا اور اشرف کی شناخت مٹانے کےلیے لاش کو جلانے کی کوشش کی۔ میرٹھ پولیس نے اشرف کے قتل کے الزام میں دونوں دوستوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کیس میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔