ریاست اترپردی کے ضلع میرٹھ میں واقع لساڑی تھانہ علاقے میں ایک نو شادی شدہ خاتون کی موت ہونے سے لڑکی کے گھروالوں نے سسرال کے لوگوں پر لڑکی کا گلا دباکر مارنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جہیز نہ ملنے پر ان کی بیٹی کا قتل کر دیا گیا۔
اس موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا اور سسرال سے دولہے کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

میرٹھ میں جہیز کی خاطر اس طرح کا معاملہ پیش آنے کے بعد علاقے میں سسرال والوں کے خلاف غصہ بھی دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: سارقین کی ٹولی گرفتار، 5 موٹر گاڑیاں برآمد