ETV Bharat / state

اے ایم یو: 'آل اباؤٹ جے این ایم سی' کے مصنف سے خصوصی گفتگو

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال کی تاریخ کے حوالے سے لکھی گئی ڈاکٹر شارق عقیل کی کتاب 'آل اباؤٹ جے این ایم سی' میں میڈیکل کالج کی 70 سالہ تاریخ اور اس کی بتدریج ترقی کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔

اے ایم یو:'آل اباؤٹ جے این ایم سی' کے مصنف سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 4:10 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال کا قیام 1962 میں عمل میں آیا لیکن اس کے لیے کوشش اور محنت اس کے قیام سے 20 سال قبل ڈاکٹر ضیاء الدین کے زمانے سے ہی شروع ہوگئی تھی۔

اے ایم یو:'آل اباؤٹ جے این ایم سی' کے مصنف سے خصوصی گفتگو

آج کی تاریخ میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال ہندوستان کے دس بہترین میڈیکل کالجوں میں شامل ہے۔ یہاں نہ صرف علی گڑھ بلکہ آس پاس کے اضلاع، گاؤں، دیہاتوں سے بھی خاصی تعداد میں مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔

'آل اباؤٹ جے این ایم سی' کتاب کے مصنف ڈاکٹر شارق عقیل نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس کتاب میں تمام کاوشوں اور کوششوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ جنہوں نے میڈیکل کالج کی داغ بیل میں سر دھڑ کی بازی لگائی۔ بڑی قربانیوں کے بعد اس میڈیکل کالج کی تاریخ مرتب کی گئی ہے۔ آج یعنی 2021 میں میڈیکل کالج نے کس طرح ترقی کی، کون کون سے نئے شعبہ قائم ہوئے، کس طرح یہ میڈیکل کالج 400 میڈیکل کالج ہونے کے باوجود ہندوستان کے دس بہترین میڈیکل کالج میں شامل ہوا۔'

ڈاکٹر شارق عقیل نے کتاب کی خصوصیت بتاتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کا اجرا دس اپریل کو ہونا تھا لیکن اچانک کووڈ کی صورتحال ملک میں تیزی سے خراب ہوئی ہے، جس کی وجہ سے فی الحال اس کتاب کے اجرا کو ملتوی کردیا گیا۔

کتاب میں خاص:

- اس کتاب میں جے این ایم سی کے عظیم اساتذہ کا ذکر ہے۔

- ایک باب یہاں کے ابنائے قدیم کا ہے جو دنیا بھر میں اپنی شناخت بنائے ہوئے ہیں۔ تقریباً 800 ڈاکٹر کا ذکر کیا گیا ہے، جو جے این ایم سی سے فارغ التحصیل ہیں۔

- ایک باب میڈیکل کالج کے ان طلبہ و طالبات کا ہے جنہوں نے فنون لطیفہ، ادب اور طب کے علاوہ دوسرے میدانوں میں بڑی خدمات انجام دی ہیں۔

- اس کتاب میں پرانے اساتذہ کا بھی ذکر ہے، ان کی تقریبا 800 تصاویر ہیں۔

- اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ یہ غالباً پہلی کوشش ہے میڈیکل کالج کی تاریخ کو ایک مربوط انداز میں لکھنے کی۔

- اس کتاب میں موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے بھی کافی دلچسپی لی ہے۔

- معمر حضرات نے بھی کتاب پڑھ کر بے انتہا مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.