ETV Bharat / state

کورونا وائرس کی جانچ ٹیم دہلی سے بہرائچ پہنچی - کورونا جراثیم پھیلنے کے خدشہ

سی ایم او سریش سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بہرائچ چونکہ نیپال کا سرحدی علاقہ ہے اور اسی کے سبب کورونا جراثیم پھیلنے کے خدشات کے مدنظر ڈاکٹرز کی ایک تفتیشی ٹیم دہلی سے بہرائچ پہنچی ہے۔'

کورونا وائرس تفتیشی ٹیم دہلی سے بہرائچ پہنچی

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 12:00 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:11 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے ڈاکٹرز کی پانچ رکنی ٹیم بہرائچ پہنچ گئی ہے جو کورونا وائرس کے قہر سے بچاؤ کے لئے ضلع بہرائچ کے میڈیکل کالجز میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ اور ان میں پائی جانے والی کمیوں کو دور کرنے کی ہدایت بھی دے رہی ہے۔

کورونا وائرس تفتیشی ٹیم دہلی سے بہرائچ پہنچی

سی ایم او سریش سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بہرائچ چونکہ نیپال کا سرحدی علاقہ ہونے کے سبب کورونا جراثیم پھیلنے کے خدشہ کے مدنظر ایک ڈاکٹرز کی تفتیشی ٹیم دہلی سے بہرائچ پہنچ گئی ہے۔'

ڈاکٹرز کی ٹیم دیر شام بہرائچ میڈیکل کالج پہنچتے ہی کورونا سے متعلق مکمل تیاریوں کا جائزہ لیا اور وارڈ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران تفتیشی ٹیم کو کورونا وارڈ سے متعلق تیاریوں میں جو خامیاں نظر آئیں اسے دور کرنے کی ہدایت سی ایم او اور سی ایم ایس بہرائچ کو دی اور کوتاہیوں کو دور کرنے کی ہدایت بھی دی۔

ڈاکٹر انیس اور ڈاکٹر پنکج جو تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 'خطرناک وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر وارڈز میں کچھ خامیاں ہیں جو معیار کے مطابق نہیں ہے۔'

انہوں نے فوری طور پر خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بھارت - نیپال سرحد کے اضلاع میں کورونا وائرس پھیلانے کا خدشہ سب سے زیادہ پایا جاتا ہے لہذا تفتیشی ٹیم ہر پہلو کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سے نپٹنےکے لیے مکمل طور پر تیاری کی جارہی ہے۔

میڈیکل کالج کے معائنہ کرنے کے بعد جانچ ٹیم بھارت نیپال سرحد پر بنے صحت کیمپوں کا بھی جائزہ لینے جائیں گے۔

دیر شام تفتیشی ٹیم کے بہرائچ پہنچنے سے محکمہ کے افسران و ملازمین میں کھلبلی مچی رہی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.