ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پینشن بحالی سمیت 17 نکات پر ملازمین کا احتجاج

بارہ بنکی میں ریاستی ملازمین کی جانب سے پرانی پینشن بحالی، ملازمین کی دن بہ دن کم ہورہی سہولیات اور 50 برس کے بعد ملازمت سے برخاست کیے جانے کے خلاف آواز بلند کی گئی۔

image
image
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 11:44 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ملازمین کی تنظیم راجیہ کرمچاری سنیوکت پریشد کی اپیل پر ریاستی حکومت کے ملازمین نے یک روزہ احتجاج کیا۔

ریاستی حکومت کے ملازمین نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کے 17 نکاتی مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج میں مزید شدت لائیں گے۔

ملازمین کا احتجاج

بارہ بنکی کے گنا دفتر میں مظاہرہ کر رہے ملازمین کا کہنا ہے کہ صرف ان ہی کے لیے نئی پینشن کا نظام کیوں نافذ کیا گیا ہے جب نئی پینش کا نظام اتنا بہتر ہے تو حکومت ایم پی، ایم ایل اے کے لیے یہ کیوں نہیں نافذ کررہی ہے۔

ریاستی حکومت کے ملازمین اپنی سہولیات میں تخفیف کیے جانے کے خلاف بھی احتجاج کررہے ہیں اور ساتھ ہی ریاستی حکومت کے ملازمین کو 50 برس کے بعد جبراً انہیں ملازمت سے برخاست کیے جانے کی بھی مخالفت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.