ETV Bharat / state

بہوجن سماج پارٹی کے بانی کانشی رام کو خراج عقیدت

نوئیڈا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بہوجن سماج پارٹی کے بانی کانشی رام کی 14ویں برسی کے موقع پر انکی خدمات کو یاد کیا گیا۔

بہوجن سماج پارٹی کے بانی کانسی رام کو خراج عقیدت پیش

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 8:06 PM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے کانشی رام کی 14 ویں برسی کے موقع پر پارٹی کارکنان اور حامیوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

نوئیڈا میں واقع دلت پریرینہ استھل پر ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے میرٹھ ڈویژن کے چیف زون انچارج روی جاٹو اور نتن سنگھ نے خطاب کیا۔ مقررین نے کانشی رام کی شخصیت اور انکے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے ہمیشہ دبے کچلے اور پسماندہ طبقات کے مفادات کے لئے کام کیا۔‘‘

مقررین نے کہا کہ دلت ملازمین اور عہدیداروں کے حق کے لئے کام کرنے کے لئے انہوں نے ’’بام سیف‘‘ اور ’’بہوجنوں‘‘ کو منظم کرنے کے لئے ڈی ایس -4 اور بعد میں ’’بہوجن سماج پارٹی‘‘ تشکیل دی اور پارٹی کو ایک الگ شناخت دی۔

سیمینار میں پارٹی کارکنوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.