ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں واقع کسان پی جی کالج میں ہوم سائین ، محکمہ ریاضی اور محکمہ آرٹ کی جانب سے کونسل پروگرام کا انعقد کیا گیا۔
وہیں پروگرام کی ناظم و انچارج محکمہ آرٹ سویتا ورما نے بتایا کہ کونسل پروگرام کا آغاز انچارج ہوم سائنس ڈاکٹر تسنیم زیدی نے کیا اور اس کے بعد کالج کے بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیا، جس میں ڈانس سمیت ناٹک کا پروگرام قابل ستائش تھا۔
اس موقع پر کونسل پروگرام کے ذریعے کرائے گئے مقابلہ میں حصہ لینے والے بچوں کو انعام و اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی میجر ایس پی سنگھ نے تینوں محکمہ کے طلبا کے ذریعہ پیش کیے گئے پروگرام کی ستائش اپنے خطاب میں کی۔
مزید پڑھیں: جنگلی خنزیر کے حملے میں متعدد زخمی
اس موقع پر نائب صدر مدرس ڈاکٹر عثمان خان، راجویر سنگھ، اشتوش سنگھ، دھرمیندر ترپاٹھی ،اجے ترپاٹھی ،غزالہ خاتون ،نیرج باجپئی سمیت کالج کے تمام محکمہ کے صدر نے شرکت کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔