ETV Bharat / state

کوروناوائرس کی جانچ کے لیے ٹسٹنگ مشین

ملک میں پھیلی مہلک وبا کووِڈ-19 کی جانچ کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک اور ٹسٹنگ مشین، روزانہ کی گئی ہے ، جس سے دو سوٹسٹ کرنے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

ملک میں پھیلی مہلک وبا کووِڈ-19 کی جانچ کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک اور ٹسٹنگ مشین، روزانہ کی گئی ہے ، جس سے دو سوٹسٹ کرنے کے دعوے کیے جارہے ہیں

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 9:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال (جے این ایم سی ایچ) میں آج ایک نئی آرٹی- پی سی آر ٹسٹنگ مشین کی تنصیب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس مشین سے اب ہر دن کورونا وائرس (کووِڈ-19) کے دو سو سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاسکے گی۔

خیال رہے کہ اے ایم یو کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال مغربی اترپردیش کے سرفہرست میڈیکل کالجز میں سے ایک ہے۔

ملک میں پھیلی مہلک وبا کووِڈ-19 کی جانچ کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک اور ٹسٹنگ مشین، روزانہ کی گئی ہے ، جس سے دو سوٹسٹ کرنے کے دعوے کیے جارہے ہیں
ملک میں پھیلی مہلک وبا کووِڈ-19 کی جانچ کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک اور ٹسٹنگ مشین، روزانہ کی گئی ہے ، جس سے دو سوٹسٹ کرنے کے دعوے کیے جارہے ہیں

پندرہ لاکھ روپے قیمت والی یہ مشین حکومت اترپردیش نے فراہم کی ہے جس سے کووِڈ-19 کی جانچ میں تیزی آئے گی۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس سلسلہ میں کہا کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کووِڈ-19 کی جانچ کے لیے حکومت کے تسلیم شدہ مراکز میں سے ایک ہے۔

انھوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بشمول کمشنر، ضلع مجسٹریٹ، چیف ڈیولپمنٹ آفیسراور چیف میڈیکل آفیسر کی مشترکہ کاوشوں سے جے این ایم سی کو یہ نئی مشین حاصل ہوئی ہے۔

وائس چانسلر نے حکومت اترپردیش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کووِڈ-19 کے خلاف ہماری جنگ میں مدد ملے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو اور اس کے ذیلی ادارے، کووِڈ-19 کی روک تھام کے لیے روزِ اوّل سے حکومت کی کاوشوں میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنا مثبت کردار انجام دے ہیں۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ نئی مشین ملنے سے اب ہم روزانہ 200 سے زائد نمونوں کی جانچ کرسکیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جے این ایم سی ایچ میں اب تک تین ہزار سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی مشین ملنے سے اب نمونوں کی جانچ کی ہماری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور کووِڈ-19 کے خلاف ہماری کاوشوں میں تیزی آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.