ETV Bharat / state

مختلف کمپنیوں میں ملازمت اور انٹرن شپ کے لیے اے ایم یو کے 211 طلبہ منتخب - اردو نیوز اترپردیش

کورونا وبا کے سبب جہاں کروڑوں لوگوں کی ملازمتیں چھن گئی ہیں، وہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے 211 طلبہ و طالبات کو حالیہ پلیسمنٹ میں مختلف کمپنیوں نے ملازمت اور انٹرن شپ کے لیے منتخب کیا۔

211 amu students were offered jobs and internships by many companies
مختلف کمپنیوں میں ملازمت اور انٹرن شپ کے لیے اے ایم یو طلبہ منتخب
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 5:55 PM IST

گزشتہ کئی مہینوں سے کووڈ 19 کے دوران عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھی بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود، یونیورسٹی نے ان رکاوٹوں کے خلاف جدوجہد کی اور اس نے آگے کی جانب اپنا سفر مسلسل جاری رکھا، جس کے سبب اے ایم یو کے ٹریننگ و پلیسمینٹ آفس نے اے ایم یو کے 211 طلبہ و طالبات کو ملازمت اور انٹرن شپ کے لیے منتخب کروایا۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا میں پیدا ہونے والی دشواریوں کے باوجود طلبہ و طالبات کے فائدے کے لیے یونیورسٹی میں پلیسمنٹ پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) سعد حمید نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ کل 211 طلبہ میں سے تقریباً 70 طلبہ کو ملازمت کی پیشکش ہوئی ہے جبکہ 142 طلبہ کو انٹرن شپ کے لیے منتخب کیا ہے۔ ان کمپنیوں میں ملک اور بیرونی ممالک کی بڑی کمپنیاں کے ساتھ ساتھ، اسپتال، اسکول اور بینک بھی شامل ہیں۔

سعد حمید نے مزید بتایا کہ کورونا میں ظاہر سی بات ہے ہم لوگوں نے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملک کے اچھی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ ہم لوگ بھی کچھ کمپنیوں کے مستقل رابطہ میں رہتے ہیں ہیں۔

211 amu students were offered jobs and internships by many companies
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم یونیورسٹی کے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دستیاب کریں، جس کے لیے ہم لوگ ایمانداری سے جدوجہد کرتے رہتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ مارچ اور اپریل ماہ میں بھی ہم لوگ جاب فیئر کروائیں گے 2021 کے طلبہ و طالبات کے لیے۔

یونیورسٹی بی کام (آخری سال) کے طالب علم محمد حماد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ میرا ارن اسکول (earn school) میں مارکیٹنگ کے لئے پلیسمنٹ ہوا ہے، جس کے لیے میں یونیورسٹی اور یونیورسٹی ٹریننگ و پلیسمینٹ آفس کا شکر ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس مشکل حالات میں بھی ہمیں ملازمت فراہم کرائی۔

ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس

مزید پڑھیں:

سمارٹ سٹی کے باوجود سڑکیں بدحال

ایم بی اے (آخری سال) کے طالب علم صبور احمد خان نے بتایا کہ میرا بینک آف بڑودا میں نوکری لگی ہے۔ جیسا کہ ہم سبھی کو معلوم ہے اس مشکل حالات میں ہم لوگ دہلی اور دوسری شہر میں نوکریوں کے لیے نہیں جا سکتے لیکن یونیورسٹی اور یونیورسٹی ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس نے ہمیں آن لائن ملازمتیں دستیاب کرائی ہیں، جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.