تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شاد نگر ٹاون میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد کے ملک پیٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والے چند دوست مچھلی کے شکار کے لئے دو کاروں میں شاد نگر جارہے تھے۔
ان میں سوئیفٹ کار، جو حیدرآباد۔ بنگلور نیشنل ہائی وے پر تیزرفتاری کے ساتھ جارہی تھی، شاد نگر بائی پاس کے پاس کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکراکر دوسری سمت سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے اور دو شدید زخمی ہیں۔