ورنگل: تلنگانہ کے متحدہ ورنگل ضلع میں بجلی گرنے کے دو واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں تین نوجوانوں کی عمریں 25تا30برس کے درمیان ہیں۔ یہ افراد جنگاوں ضلع کے سنگرام گاوں میں پہاڑی پر پارٹی کررہے تھے۔ ان کا تعلق بندوتھاپور گاوں سے ہے۔ اس واقعے میں دیگر دو شدید طور پر جھلس گئے۔ مہلوکین کی شناخت سامباراجو‘ سائی اور شیواکرشنا کے طور پر کی گئی ہے۔ Lightning Strikes in Warangal District
جھلس جانے والوں کو علاج کے لئے وردھنا پیٹ کے کمیونٹی ہیلت سنٹر منتقل کیا گیا ہے۔ یہ تمام نوجوان حیدرآباد اور دیگر شہروں میں ملازمت کرتے تھے تاہم دسہرہ منانے کے لئے وہ اپنے آبائی مقام آئے تھے۔ ایک اور واقعہ میں محبوب آباد ضلع کے گرلہ گاوں میں پرشانت نامی شخص بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا۔ یہ بجلی پداچیرو پر گری۔ اس واقعہ میں دیگر دو وجئے اور شیکھر جھلس گئے۔ ان کو علاج کے لئے کھمم ٹاون کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ Four killed in Two Lightning Strikes in Warangal
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Barkakana جھارکھنڈ میں خوفناک سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک