امن، محبت، رواداری اور گنگا جمنی تہذیب کی علامت سمجھے جانے والے تاریخی مقام چار مینار کے دامن میں واقع مکہ مسجد پورے ملک میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔ چارمینار اور مکہ مسجد کی سیر و تفریح کے لیے نہ صرف ملک بھر سے بلکہ بیرون ممالک سے بھی ہزاروں افراد آتے ہیں۔
تاریخی مکہ مسجد 1694ء میں بانی حیدرآباد محمد قلی قطب شاہ نے تعمیر کروائی تھی۔
تاریخی اعتبار سے حیدرآباد کی تمام مساجد میں مکہ مسجد کا دروازہ سب سے بلند ہے۔
مزید پڑھیں : مسجد سے پانی کی قلت کو دور کرنے کا پیغام
مارچ 1934 میں نظام ہشتم میر محبوب علی خاں بہادر نے باب الداخلہ تعمیر کروایا تھا۔ اس دروازے کے ساتھ آصف جاہی مقبروں کے اوپر کی چھت اور مینار بھی تعمیر کی گئی تھی۔
گذشتہ کئی برسوں سے دروازے کو رنگ کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے دروازے کی خوبصورتی میں کمی آگئی۔
اب دروازے اور اس کے اوپر کی کمان کے تعمیرنو کا کام جاری ہے۔ اس دروازے کی چوڑائی 14 فٹ ہے جس کا ڈیزائن اسپینش طرز کے نقش و نگار سے مزین کیا گیا جو انتہائی خوبصورت ہے۔
اس دروازے کی مرمت کے لیے راجستھان سے کاریگر لائے گئے ہیں جو اس دروازے کو اور بھی زیادہ پُرکشش بنانے کی کوشش کرئیں گے۔
جس کے بعد مکہ مسجد کے باب الداخلہ کی خوبصورتی میں چار چاند لگنے کی امید ہے۔