سرینگر:جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں لمبے عرصے سے تعینات افسر کو امرناتھ یاترا کے متعلق غلط انفارمیشن دینے کے پاداش میں منتقل کردیا ہے۔عامر علی جو ڈیزاسٹر مینجمنٹ نیا نام (سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر) میں لمبے عرصے سے نوڈل افسر تھے۔ جس کو انتظامیہ نے واپس اپنے محکمے دیہی ترقی میں منتقل کیا ہے۔SEOC Nodal Officer Transferred
مزید پڑھیں:
Self Appraisal Report of Officials in J&K: افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنی کی تاریخوں میں توسیع
انتظامیہ نے آج حکمنانے جاری کرتے ہوئے کلدیب کرشنا سدھا جو مہاجر پنڈتوں کے ریلیف اور بازآبادکاری محکمے کے کمشنر ہے کو سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا اضافی چارج دیا ہے۔ حکمنانے کے مطابق کے کے سدھا اگلے احکامات تک یہ عہدہ بھی سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ عامر علی ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے یہاں تعینات رہے۔ وہ محکمہ دیہی ترقی میں انجینئر کے بطور ملازم ہے۔