ETV Bharat / state

پنچایت الیکشن کی تیاریاں، الیکشن کمشنر نے جائزہ میٹنگ لی

الیکشن کمشنر نے جموں و کشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل کے حلقوں کے لئے حتمی ریزرویشن نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ ایس سی اور ایس ٹی کے لئے آبادی کے حساب سے نشستیں مخصوص کردی گئی ہیں۔ مزید ضلعی ترقیاتی کونسل میں 33 فیصد نشستیں خواتین کے لئے مخصوص کردی گئی ہیں۔

پنچایت الیکشن کی تیاریاں، الیکشن کمشنر نے جائزہ میٹنگ لی
پنچایت الیکشن کی تیاریاں، الیکشن کمشنر نے جائزہ میٹنگ لی
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 11:51 AM IST

جموں و کشمیر الیکشن کمشنر کے کے شرما نے ضلع پنچایت الیکشن آفیسرز کے ساتھ تفصیلی جائزہ میٹنگ کی۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی اس میٹنگ میں چیف الیکٹورل آفیسر، ہریش کمار، ڈویژنل کمشنرز، جموں و کشمیر ڈویژنوں کے ڈویژنل کمشنر، پانڈورنگ پولے، سنجیو ورما اور سکریٹری دیہی ترقی و پنچایت راج، شیتل نندا نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں محکمہ الیکشن کے سینئر افسران کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز (ڈسٹرکٹ پنچایت الیکشن آفیسرز) نے شرکت کی۔

الیکشن کمشنر نے جموں و کشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل کے حلقوں کے لئے حتمی ریزرویشن نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ ایس سی اور ایس ٹی کے لئے آبادی کے حساب سے نشستیں مخصوص کر دی گئی ہیں۔ مزید ضلعی ترقیاتی کونسل میں 33 فیصد نشستیں خواتین کے لئے مخصوص کر دی گئی ہیں۔

جے کے یونین ٹیرٹری کا الیکشن کمیشن پنچایت انتخابات کے انعقاد کے لئے ایک آئینی ادارہ ہے اور کے کے شرما کو پہلا الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.