جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری نے محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو ہوائی سفر جلد سے جلد شروع کرنے کی ہدایت دی۔
جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری بی وی ار سبرامنیم نے جمعرات کو افسران کو ہدایت دی کہ وہ برف باری سے پیدہ شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک جوئنٹ کنٹرول روم قائم کریں۔ انھوں نے کہا موسم سرما میں لوگوں کو موسمی حالات سے باخبر رکھنے کے لئے جوئنٹ کنٹرول روم کا قیام ضروری ہے۔
چیف سیکریٹری نے کشمیر کے ڈیوژنل کمشنر بصیر احمد خان کو ہدایت دی کہ وہ ضلعی افسران کے ساتھ رابطہ کر کے نوڈل افسروں کی تفصیلات شئیر کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکیں۔
چیف سیکریٹری نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ و ریلیف، بازابادکاری اور تعمیر نو محکمہ کے سیکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہری ہوابازی کے پرنسپل سیکریٹری سے مسلسل رابطہ میں رہ کر برف باری والے علاقوں میں ہوائی سفر کو یقینی بنائے۔
انھوں نے سرینگر ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی سہولیت کے لئے سرینگر ہوائی اڈے پر ایک ہیلف دیسک بھی قائم کریں۔
سبرامنیم سوامی نے کشمیر کے سبھی ضلع کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایس ڈی ار ایف قانون کے تحت برف باری سے ہلاک ہونے والے افراد کو امداد فراہم کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ برف باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائے۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ ضلع کمشنروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں لوگوں کی پریشانیوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ بھاری برف باری سے پیدہ شدہ حالات سے لوگ بے یار و مددگار محسوس نہ کریں۔
واضح رہیں، 7نومبر سے وادی کشمیر میں برف باری کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ وادی کے بیشتر علاقیں بجلی اور پانی سے محروم ہے جبکہ لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ کا کہیں پر نام و نشان ہی نہیں ہے۔