ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ جموں میں موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ Kashmir weather update

کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 2:21 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے با وجود شبانہ درجہ حرارت برابر معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ جموں میں موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ Kashmir weather update

انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے پانچ دنوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں جن میں 8 اور9 جولائی کو درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے جس سے سیلابی ریلے آنے کے خطرات رہتے ہیں لہذا لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ تیز بہاؤ والے ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتیاط کریں۔weather in Srinagar

ادھر وادی میں بارشوں اور بارشوں کی پیش گوئی کیے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت21.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔Kashmir weather update

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران23.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت15.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ Night temperature rises across JK

سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت19.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Kashmir Weather update : کشمیر میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مزید بارشوں کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.