ETV Bharat / state

MeT Predicts another Spell of Rain in Kashmir: کشمیر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 8:47 PM IST

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ Rain Brings Down mercury in Kashmirسردی سے بچنے کے لیے لوگوں نے ایک دفعہ پھر گرم ملبوسات خصوصاً پھرن اور روایتی کانگڑی کا استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

MeT Predicts another Spell of Rain in Kashmir

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ Rain Brings Down mercury in Kashmirماہ مارچ اور اپریل کے پہلے دو ہفتوں کے دوران وادی میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا تھا۔ وہیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ سے ہی میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ بعض بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری درج کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ رک رک کر ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری متوقع ہے تاہم 25 اپریل تک موسم ابر آلود رہنے کا ہی امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔ MeT Predicts another Spell of Rain in Kashmirمیدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

سرینگر - جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران10.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی - میں کم سے کم درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ Kashmir Night Temperatureوادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ - جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران15.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی - میں کم سے کم درجہ حرارت0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔

دریں اثنا وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں دوسرے روز بھی ہلکی برف باری ہوئی جس وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ Rain Brings Down mercury in Kashmirسردی سے بچنے کی خاطر لوگوں نے ایک دفعہ پھر گرم ملبوسات خصوصاً پھرن اور روایتی کانگڑی کا استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.