ETV Bharat / state

کشمیر: رگبی چیمپیئن ذونیرا انبر۔۔۔۔ - Meet Zunaira anbar

وادی کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بحالی سے قبل جہاں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں رواں ماہ جاپان میں منعقد ہوئی رگبی چیمپیئن شپ کے لیے جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی ہونہار کھلاڑی ذونیرا انبر کو بھی کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

کشمیرکی رگبی چیمپیئن شپ کی فاتح ذونیرا انبر
author img

By

Published : Oct 18, 2019, 8:22 PM IST

Updated : Oct 18, 2019, 8:47 PM IST

ذونیرا انبر 5 اگست سے قبل بیرون ملک میں منعقد ہونے والی رگبی چیمپیئن شپ میں منتخب ہونے والی وادی کشمیر کی پہلی کھلاڑی ہیں۔ نویں جماعت کی اس ہونہار طالبہ کو موجودہ حالات کے باعث پریکٹس کرنے میں کئی طرح کی دقتوں کا سامنا رہا ہے۔

کشمیرکی رگبی چیمپیئن ذونیرا انبر

منتخب ہونے کے بعد جموں و کشمیر سپورٹس کونسل اور رگبی ایسو سی ایشن کے اعلیٰ عہدیداران سے رابطہ قائم کرنے میں انہیں بڑی پریشانی جھیلنی پڑی تاہم اپنی ہمت اور حوصلے کو ٹوٹنے نہیں دیا۔ اور بالآخر انہیں کامیابی نصیب ہوئی۔

اس ہونہار اور قابل رگبی کھلاڑی کو بچپن سے ہی اس کھیل کی جانب کافی دلچسپی تھی، اگرچہ شروعات میں انبر کو اپنے گھر والوں خاص کر اپنے والدین کا ساتھ نہیں ملا، تاہم اس کی قابلیت اور حوصلے کے آگے انہیں سر خم کرنا ہی پڑا۔ ذونیرا انبر اپنی کامیابی کی وجہ محنت، گھر والوں کا سپورٹ اور خدا کی مہربانی تصور کرتی ہیں۔

پورے ملک میں 8کھلاڑیوں میں شامل یہ کھلاڑی نہ صرف اپنے گھر والوں بلکہ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کا نام بھی روشن کرنے جا رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 18, 2019, 8:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.