ETV Bharat / state

Tribute Paid to NC leader Ghulam Mohiuddin: کشمیر قوم نے بہت ظلم جھیلے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

رکن پارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیری قوم نے بہت سارے ظلم برداشت کیے ہیں اور آج بھی یہ قوم ظلم برداشت کر رہی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ظلم کرنے والے بھی اپنے ہی لوگ ہیں۔

tribute-paid-to-senior-leader-of-national-conference-ghulam-mohi-ud-din
نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر غلام محی الدین کو خراج عقیدت پیش
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 8:33 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کنفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ "کشمیر صوفی سنتوں کی سرزمین ہیں۔ ہماری قوم نے بہت ظلم دیکھے ہیں اور آج بھی دیکھ رہے ہیں۔ ظلم کرنے والے بھی اپنے ہیں، وہ باہر کے نہیں ہیں، وہی اپنے جنہوں نے ایسی حکمتوں کو اپنا ایمان بیچ دیا ہے، اُن کو یہ نہیں پتہ ہے کہ مرنے کے بعد اُن کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔" ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں واقع زیارت سید محمد منطقی میں کیا۔

نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر غلام محی الدین کو خراج عقیدت پیش

انہوں نے کہا کہ کشمیر صوفیوں سنتوں کی سرزمین ہے اور یہاں کی لوگوں پر پہلے بھی بہت سارے ظلم کیے گئے ہے اور آج بھی ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ظلم کرنے والے ہے وہ ہمارے ہی لوگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنا ایمان بیچ کر اور اپنی کرسی کے خاطر یہاں ظلم کیے ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ ہفتے کے روز پارٹی کے قداوار لیڈر خواجہ غلام محی الدین شاہ کی 18ویں برسی پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چھتہ بل علاقے میں واقع زیارت سید محمد منطقی گئے تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحوم کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور ان کی قبر پر گُل باری کی۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی محمد صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینیئر لیڈر عرفان احمد شاہ، شوکت احمد میر، سلمان علی ساگر اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.