گزشتہ روز سرینگر کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق شہر کے تمام ایس پی کو شہر میں واقع تمام مساجد کی اور ان کی انتظامیہ کی تمام تفصیلات ضلع پولیس ہیڈکوارٹر میں فوری طور پر جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی حسیب مغل نے بتایا کہ یہ معمول کی ایکسرسائز ہے اور پولیس ہر مہینے اس فہرست کو اپڈیٹ کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایکسرسائز مساجد کے ذرائع اور فنڈنگ پر نظر رکھنے کے لیے کی جاتی ہے۔
واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے سے ریاست جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے ہٹانے کو لے کر عوام میں انتشار بڑھتا جا رہا ہے، دو روز قبل مرکزی حکومت نے وادی میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 100 کمپنیوں کو وادی کے لیے روانہ کر دیا ہے۔