ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: بم دھماکے کی اطلاع، ہائی الرٹ جاری

ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی پولیس کو ایسی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ آج صبح جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر بم دھماکے ہو سکتے ہیں۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 14, 2019, 11:06 AM IST

تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ آج صبح ایک موٹر سائیکل سوار بم دھماکہ کرسکتا ہے، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ہائی الرٹ جاری کر دیا اور علاقے میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔

پولیس کے مطابق بٹوارہ اور ٹٹو گراؤنڈ میں واقع فوجی کیمپ پر بھی حملہ ہوسکتا ہے، اسی لیے جموں۔سرینگر شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔

اس سئسئہ میں مقامی پولیس نے فوج سے کہا ہے کہ وہ اپنے فوجی قافلے جموں۔سرینگر شاہراہ سے روانہ نہ کرے۔

واضح رہے کہ حکومت نے جموں۔سرینگر شاہراہ کو ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث اتوار اور بدھ کے روز شاہراہ کو عام شہریوں کی آمد و رفت کے لیے بند رکھا جاتا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.