آئی جی پی جموں و کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ دونوں عسکریت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔ جس میں سے ایک کی پہچان عرفان احمد صوفی ساکن ناٹی پورہ سری نگر اور دوسرے کی بلال احمد ساکن ناٹی پورہ سری نگر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ سے اب تک ایک اے کے 47، ایک پستول اور چار گرینیڈ برآمد کیے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا اب بھی محاصرہ کیا ہوا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی اور اس دوران علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی فائرنگ کی جس میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Suspicious Drone: جموں کے فوجی ایئربیس کے نزدیک مشتبہ ڈرون کی پرواز
واضح رہے کہ رواں ماہ سرینگر میں یہ دوسرا انکاؤنٹر ہے۔