ETV Bharat / state

Amit Shah To Chair High Level Meet on J&K جموں و کشمیر پر اکتوبر کے آخری ہفتے میں امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ - اکتوبر کے آخری ہفتے میں کشمیر پر میٹنگ

ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے آخری ہفتے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں جموں و کشمیر پر ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ Meet on JK in October Last Week in Delhi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 12:33 PM IST

Updated : Oct 15, 2023, 2:14 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی صورتِ حال، انتخابات اور دیگر اہم معاملوں پر رواں مہینے کے آخری ہفتے میں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ اس تعلق سے ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "وزیر داخلہ امت شاہ اکتوبر مہینے کے آخری ہفتے میں جموں و کشمیر کی صورتِ حال، انتخابات اور دیگر معاملات پر اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اس اجلاس میں جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینئر عہدیداران اور پولیس افسران اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوبال بھی شرکت کر سکتے ہیں۔" ذرائع کے مطابق "چند روز قبل وزارت داخلہ نے اپنی سالانہ رپورٹ شائع کی تھی۔ اس سے واضح ہوا تھا کہ وادی کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے۔ اس کے انتخابات (میونسپل اور پنچایت) کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جانا باقی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی پی رواں مہینے کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان تمام معاملات پر اجلاس کے دوران تبادلہ خیال ہو سکتا ہے۔"

مزید پڑھیں: Manoj Sinha's Statement جموں و کشمیر کے اسی فیصد لوگ انتخابات نہیں چاہتے، ایل جی سنہا کا دعویٰ

Murmu's Visit Kahsmir اکتوبر میں صدر جمہوریہ کا کشمیر دورہ

RSS Chief In Jammu جموں میں بی جے پی لیڈران نے آر ایس ایس سربراہ سے ملاقات کی
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔ ویسے بھی وہ الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ سیکیورٹی صورت حال پر ضرور بات چیت ہوگی۔"

Last Updated : Oct 15, 2023, 2:14 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.