ETV Bharat / state

جموں و کشمیر، لداخ کے لیے 3 پدما شری ایوارڈ

جموں و کشمیر اور لداخ کے 3 افراد کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

جموں و کشمیر، لداخ کے لیے 3 پدما شری ایوارڈ
جموں و کشمیر، لداخ کے لیے 3 پدما شری ایوارڈ
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 8:42 AM IST

وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا ہے۔

جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے چمن لال سپرو کو ادب اور تعلیم کے زمرے میں جبکہ آرٹ زمرے میں غلام رسول خان کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

لداخ سے تعلق رکھنے والے سونتریم چونجور کو سوشل ورک کے زمرے میں پدما شری ایواڈ سے نوازا گیا ہے۔

سونتریم چونجور کا تعلق لداخ کے زنسکار علاقے کے اسٹونگڈے گاؤں سے ہے۔ سماجی کارکن کی حیثیت ست وہ گزشتہ کئی برسوں سے علاقے میں غریب اور مسکین لوگوں کی مدد کرتے آئے ہیں۔ سونتریم چونجور نے لداخ کے لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث وہ علاقے میں 'ون مین آرمی' کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

چمن لال سپرو کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ چمن لال سنہ 1935 میں سرینگر میں پیدا ہوئے۔ وہ ہندی کے پروفیسر کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن رہ چُکے ہیں اور وادی کشمیر کے مختلف کالجز میں ہندی کے پروفیسر کے بطور اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ چمن لال کشمیر میں راما کرشنا آشرم کے بانی ہیں اور انہوں نے 18 کتابیں لکھی ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں دہلی میں ان کا انتقال ہوگیا۔

وادی کشمیر کے معروف مصور غلام رسول خان کو بھی پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ غلام رسول خان سنہ 1929 میں سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک مصور ہونے کے ساتھ ساتھ مشہور شاعر بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.