حکام نے بتایا کہ شوپیاں سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ متوفی کورونا وائرس کا مریض تھا، انہیں دو روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا فوت شدہ شخص نمونیا کا مریض تھا اور آج شام 7 بجے انتقال کر گیا۔
بتا دیں کہ وادی کشمیر میں آج کورونا وائرس میں مبتلا 4 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
ضلع سرینگر میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ اموات 42 درج ہوئی ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں کورونا سے 31 اموات ہوئی ہیں۔ ضلع کولگام میں 18، شوپیاں میں 16، اننت ناگ میں 13، بڈگام میں گیارہ، جموں میں نو، کپواڑہ میں آٹھ، پلوامہ میں 5، بانڈی پورہ میں تین، ڈوڈہ میں دو اموات ہوئی ہیں۔