زخمی ہونے والوں میں سے پانچ لوگوں کی حالت تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹیمپو ٹریول جموں سے سرینگر جارہا تھا، تبھی قومی شاہراہ پر چندرکورٹ کے نزدیک کنفر نامی مقام پر سڑک سے لڑھک کر 500 فٹ گہرے نالے میں جا گرا۔
مسافروں نے بتایاکہ یہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ مقامی پولیس نے کیس درج کر کے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔