جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں کورونا وائرس کا ایک مثبت کیس سامنے آیا ہے۔ ضلع کے تمام مشتبہ افراد کو پہلے سے ہی قرنطین کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع رامبن میں آج کووڈ-19 کا ایک مثبت کیسز سامنے آیا ہے، مریض کو ضلع جموں کے میڈیکل کالج منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج کیا جائے گا۔ بتا دیں کہ یہ وہی شخص ہیں جو 16 اپریل کو لاک ڈاؤن کے دوران وادی پہنچے تھے اور انہیں بٹوٹ کے ایس ایچ او نے گرفتار کر لیا تھا۔
جموں و کشمیر میں نوول کورونا وائرس کے 407 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 310 سرگرم معاملات ہیں۔ 92مریض شفایاب ہوئے اور 5 کی موت واقع ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ آج مزید 11مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 6 ضلع ہسپتال پلوامہ، تین سکمز صورہ اور دو سی ڈی ہسپتال سری نگرسے رخصت کئے گئے۔
علاوہ ازیں اب تک 64,089افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 5,806 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں۔