پتنی ٹاپ کے ہوٹل ٹرینٹر میں Patnitop Hotel Employee Death کام کر رہے ایک سٹاف روی سمبیال ولد پیار سنگھ ساکنہ لدھوال بٹوت کی مشکوک حالت میں ہوئی موت پر اہل خانہ نے سازش کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی باریکی سے جانچ کی جائے۔
ہوٹل منیجر اور سٹاف کا کہنا ہے کہ تین منزلہ بالکنی سے گرنے سے روی سمبیال کی موت ہوگئی۔ تاہم پولیس نے معاملہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے اور اس ضمن میں تمام پہلو کا باریکی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت ہوٹل اسٹاف کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں۔
فی الحال لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات کے لیے وارثین کے حوالے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: