ETV Bharat / state

دفعہ 370سے ریاست کو کچھ حاصل نہیں ہوا: نرمل سنگھ

author img

By

Published : Apr 3, 2019, 6:16 PM IST

ریاست جموں کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بانہال میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ دفعہ 35اے اور دفعہ 370سے ریاست کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Nirmal Singh

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے سینئر رہنما ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ضلع رام بن میں بانہال کا دورہ کرکے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

Nirmal Singh, BJP

عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ’’بی جے پی کے دور میں جو ترقی ملک کی عوام نے دیکھی ہے وہ انہوں نے پچھلے 70برسوں میں نہیں دیکھی تھی۔‘‘
انہوں نے خطاب کے دوران پاکستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان اپنی حرکتوں سے باز آجائے اور دہشت گردی بند کرے۔ پاکستان ایک غریب ملک ہے انہیں دہشت گردی (پھیلانے) کے بجائے ملک میں غریبی کے خلاف جنگ لڑنی چاہئے۔‘‘
خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ’’دفعہ370 اور دفعہ 35 اے سے ابھی تک ریاست کو کوئی بھی فائدہ حاصل نہیں ہوا اس وجہ سے ان دفعات پربات کرنی ناگزیر ہے۔‘‘
سنگھ نے دعویٰ کیا کہ آرٹیکل پر ایک کھلی بحث کے بعد ہی بے روز گاری کو جڑ سے ختم کیا جا سکے گا۔
نیشنل کانفرس کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’حکومت سے باہر انکی زبان کچھ اور ہوتی ہے اور دور اقدار میں کچھ اور۔‘‘

Intro:جموں کشمیر کے سابق نائیب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج بانہال کا دورہ کیا

Body:جموں کشمیر کے سابق نائیب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج بانہال کا دورہ کیا اور عوامی اجتماع سے خطاب کیا ۔ڈاکٹر نرمل سنگھ کے ہمراہ رام بن کے سابق ممبر اسمبلی نیلم کمار لنگھے کے علاوہ ضلع صدر بی جے پی اور دیگر لیڈران موجود تھے۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ پچھلے 70سالوں سے جو ترقی ملک کے عوام نے نہیں دیکھی تھی وہ ترقی بی جے پی کے دور میں عوام کو دیکھنے کو ملی انہوں نے خطاب کے دوران پاکستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز آجاے اور دہشت گردی بند کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے بجائے دہشت گردی انکو غریبی کے خلاف جنگ لڑنی چاہئے ۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار پاکستان سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر افسوس بدلے میں ہمیں خون خرابہ کے سوا کچھ نہ ملا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور آرٹیکل 35۔اے سے ابھی تک ریاست کو کوئی بھی فائیدہ حاصل نہیں ہوا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل پر بات کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل پر ایک کھلی بحث ہونی چاہئے تاکہ یہاں کی بے روز گاری کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔انہوں نے مذید کہا کہ جب نیشنل کانفرنس کےلیڈر عمر عبدللہ سرکار میں ہوتے ہے تو دوسری بولی بولتے ہے لیکن جب وہ حکومت سے باہر ہوتے ہے تو لوگوں کو بھٹکانے کیلے کئی حربے استعمال کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں واحد ایک ایسی جماعت بی جے پی ہے جو پورے ملک میں اور خاص طور پر ریاست جموں و کشمیر میں انقلاب لائےگی۔

Conclusion:جموں کشمیر کے سابق نائیب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج بانہال کا دورہ کیا

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.