ETV Bharat / state

نوزائدہ بچے کی لاش کو ندی میں پھینکنے پر ماں کے خلاف مقدمہ درج

سرحدی ضلع راجوری میں اپنے ہی نوزائیدہ بچے کی لاش کو ندی میں چھوڑنے پر راجوری پولیس نے بچے کی والدہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 7:33 PM IST

راجوری: صوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری میں جموں کشمیر پولیس نے ایک خاتون کو، مبینہ طور پر، اپنے ہی نوزائیدہ بچے کی لاش راجوری ندی میں چھوڑنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ راجوری پولیس کے مطابق 9 نومبر 2023 کو راجوری کے نابھن محلہ کے قریب ایک نالے میں ایک نوزائیدہ بچے کی لاش دیکھی گئی تھی جس کے جس کے بعد ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر 517/2023 U/S 318 آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے پولیس اسٹیشن راجوری میں درج کیا گیا اور پولیس نے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل تھی۔

راجوری پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران اور معتبر ذرائع سے یہ بات سامنے آئی کہ نوزائیدہ بچے کو پرویز اختر زوجہ نعیم احمد نے جنا تھا، پرویز اختر گاؤں نائیکا، پنجگریاں، راجوری کی رہائیشی ہے۔ تفتیش میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ خاتون، پرویز اختر نے جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ اسپتال راجوری میں اس بچے کو جنم دیا اور گھر واپس آتے ہوئے کنبے نے بچے کو ندی کے پانی میں چھوڑ دیا۔ راجوری پولیس کا کہنا ہے کہ کہ اس ضمن میں خاتون کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Body of Newborn Found in Mandi منڈی میں نوزائدہ کی لاش بر آمد

واضح رہے کہ وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں میں بھی رواں برس متعدد ایسے کیسز سامنے آئے جن میں نوزائدہ بچوں کو یا تو اسپتال میں ہی چھوڑ کر والدہ فرار ہوگئی یا سڑکوں کے کنارے حتی کہ ندی نالوں میں بھی نوزائدہ بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ اس طرح کے بڑھتے واقعات پر عوام میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.