پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں راجوری میں مبینہ گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں ایک 20 سالہ نوجوان کی ہلاکت سے شدید دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ ملوثین کو سزا دلائیں اور متاثرہ خاندان کا خیال رکھیں۔
محبوبہ مفتی نے بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'یہ جان کر شدید دکھ پہنچا کہ راجوری میں گائو رکشکوں نے ایک 20 سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کیا ہے'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'اس نوجوان نے اپنے پیچھے مفلوج والد اور تین بہنیں چھوڑی ہیں۔ ایسے واقعات جموں و کشمیر میں پیش نہیں آتے تھے۔ میری لیفٹیننٹ گورنر سے گزارش ہے کہ وہ ملوثین کو سزا دلائیں اور متاثرہ خاندان کا خیال رکھیں'۔
یہ بھی پڑھیں: راجوری: 20سالہ نوجوان ’ہجومی تشدد‘ کا شکار
بتایا جا رہا ہے کہ راجوری کے تھانہ منڈی علاقے سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد ڈار نامی ایک نوجوان کو مبینہ طور پر لوگوں کے ایک گروپ نے اس وقت پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا ہے جب وہ ایک بھینس کو اپنے گھر لے جا رہا تھا۔
یو این آئی