ETV Bharat / state

راجوری: کھانسی زکام کی شکایت کے بعد مشتبہ شخص آئیسولیشن وارڈ منتقل

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 7:50 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں حالیہ ایام کے دوران سعودی عرب سے لوٹنے والے ایک شخص کو کھانسی زکام کی شکایت کے بعد آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔

سرحدی ضلع راجوری میں ا یک شخص آئیسولیشن وارڈ منتقل

راجوری میں بیرون ملک سے لوٹے 25 افراد کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ اس بیچ سنیچر کو ایک اور مشتبہ شخص کو کھانسی اور زکام کی شکایت کے بعد خصوص وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

میڈیکل کالج راجوری کے سپرڈینٹ ڈاکٹر رگبیر سنگھ نے اس بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوا کہا ’’مشتبہ شخص کو خصوصی وارڈ میں داخل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خون کے نمونے جموں میڈیکل کالج بھیچ دیے گئے ہیں۔‘‘

انکا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص رواں ماہ کی دس تاریخ کو سعودی عرب سے راجوری پہنچا جبکہ اس بیچ اسے زکام اور کھانسی کی شکایت کے بعد اسے خصوصی طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کےساتھ ہندستان بھر میں کوراناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گزشتہ روز دہلی میں ایک خاتون کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کے سبب اب تک 5000قیمتی جانیں تلف ہوئی ہیں جبکہ عالمی ادراہ صحت نے اس وائرس کو ’عالمی وبا‘ قرار دیا ہے۔

وائرس کے سبب جہاں اکثر ممالک میں عوام کو ایک جگہ جمع ہونے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جا رہا ہے، وہیں جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے شعور بیداری پروگرام منعقد کرنے کے علاوہ کئی جگہ مانیٹرنگ اور اسکریننگ سنٹرس کے علاوہ آئیسولیشن سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.