انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ 'ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں اور ایسی گھناؤنی حرکتیں کرنے والوں کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے'۔
چائلڈ میرج اور چائلڈ لیبر پر جدو جہد کرنے والی پائل جانگڑ کو امریکہ میں چینج میکر ایوارڈ سے سے نوازا گیا۔
پائل نے حیدرآباد کے اس دل دہلا دینے والے واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اب بھی خواتین کی عزت نہیں کی جارہی ہے، جو خواتین کو ملنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں خواتین کی پوجا کی جاتی ہے وہاں آج خواتین کی عزت نہیں کی جاتی ہے۔ پائل نے واضح طور پر کہا کہ اس طرح کے واقعات میں، کسی عورت کی توہین نہیں کی جاتی، بلکہ جس شخص نے یہ واقعہ کیا اس کی توہین ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو مثبت سوچ کے ساتھ آگے آنے کی ضرورت ہے، تا کہ معاشرے میں پھیل رہی اس برائی کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔