سرکاری ملازمین شمشیر بھالو خان کی جانب سے نکالی جا رہی ڈانڈی یاترا کی حمایت میں آج دارالحکومت جے پور میں جمعہ کی نماز کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جے پور میں یہ پورا احتجاجی مظاہرہ راجستھان مسلم پریشد تنظیم کے بینر تلے ہوا۔
اس احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں مسلم عوام نے بھی شرکت کی، یہاں پر ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی گئی۔
حکومت راجستھان سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ جس مطالبات کو لے کر سابق رکن اسمبلی کے صاحبزادے شمشیر بھالو خان ڈانڈی یاترا پر چل رہی ہیں ان کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
وہیں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ مدرسہ میں پڑھانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچر کو جلد سے جلد ہی حکومت کی جانب سے پرمانینٹ کیا جائے، یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت جے پور کے ویدھیادھر نگر علاقے میں واقع محمدی مسجد کے باہر کیا گیا۔
آج جمعہ ہونے کی وجہ سے اس احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام میں حصہ لیا اور راجستھان مسلیم پریشد تنظیم کے ذمہ دار، عہدیداران اور کارکنان موجود رہے، وہی اس احتجاجی مظاہرے کے مدنظر پولیس بھی کافی زیادہ مستحد اس علاقے میں نظر آئی۔