ریاست راجستھان کےسوائی مادھوپور کے سب ڈویژن ہیڈکوارٹر بونلی میں ایک شرمشار کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ماں نے اپنے ہی بیٹے کے گھر میں کرائے کے چور کو بھیج کر تقریبا دو لاکھ روپے کا سامان چوری کرائی ہے ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم ماں اپنے مکان کا دروازہ کھولتی ہے اور چور اس دروازے سے کود کر چھت پر آتا ہے ۔
ملزم خاتو ن اشارے سے سی سی ٹی وی کیمرے کے سلسلے میں چور کو اطلاع دیتی ہے تو وہ پہلے کیمرہ توڑنے کے لیے ٹنکی کا پائپ توڑتا ہے اور پھر کیمرہ توڑنے کی کوشش کرتا ہے۔
شکایت کنندہ 'لوکیش کے مطابق جب وہ گھر آیا تو وہ کیمرے اور ٹنکی کا پائپ ٹوٹا دیکھ کر حیران ہوگیا ۔گھر میں پیسے اور زیورات نہیں ملے تو اس نے بونلی تھانہ میں رپورٹ درج کرائی۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھنے کے بعد رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔