عالمی وبا کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہیں، اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طبقہ کافی زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ایسے میں راجستھان کی حکومت کی جانب سے مذہبی مقامات کو بند کرنے کا بھی حکم جاری ہوا ہے، چاہے وہ مندر ہو مسجد ہو درگاہوں یا کچھ دیگر مقامات تمام جگہوں پر تالے لگے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ایسے میں اب مساجد میں نماز ادا کروانے والے امام کے سامنے بھی کئ پریشانیاں ہیں۔
جے پور کی ایک مسجد کے امام مولانا سید قادری نے بتایا کہ ائمہ کی تنخواہ مسجد میں ہونے والی جمعہ کی نماز کے دوران چندے سے ادا کی جاتی ہے یا پھر مساجد کے باہر جو دکانیں ہوتی ہے ان کے کرایہ سے ائمہ کو تنخواہ دیا جاتا تھا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام جگہوں پر تالے لگے ہوئے ہیں اس لئے ہم لوگوں کے سامنے بھی کافی پریشانی آرہی ہے،
سید قادری کا کہنا ہے ائمہ کی تنخواہ تو دور کی بات ہے، مسجد میں جو بجلی کا بل آتا ہے وہ بھی بھرنا کافی زیادہ مشکل لگ رہا ہے۔ ہم راجستھان مسلم وقف بوڈ، وزیراعلی اشوک گہلوت، حکومت کے اعلی ذمہ داران سمیت تمام سرکاری ملازمین سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مساجد کے اماموں کی جانب توجہ دی جائے اور ہمارے لئے کوئی خاص اعلان ضرور کرے اور الگ سے ایک فنڈ بھی بنایا بجائے۔